Heavy Rains, Flash Floods Kill 13 People in Afghanistan

کابل:افغانستان میں گزشتہ دو دنوں کے دوران مسلسل طوفانی بارشوں اور اس کے باعث آنے والے بھیانک سیلاب میں13افراد ہلاک اور 8دیگر زخمی ہو گئے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے معاملات سے متعلق امارت اسلامیہ کی وزارت کے ترجمان شفیع اللہ رحیمی نے یہ بتاتے ہوئے کہ ملک بھر میں شدید بارشوں سے 8 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو میں کہا کہ سیلاب لغمان، پکتیا، خوست، دائی کنڈی، میدان وردک، قندھار، بغلان، ننگرہار اور غور صوبوں میں آیا ہے۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور زبردست سیلاب کی وجہ سے زبردست تباہی ہوئی۔ کم از کم 56 رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پانی کی کچھ نہریں اور آبی گزرگاہیں تباہ ہو گئیں اور تین ہزار ایکڑ سے زائد زرعی اراضی اور پھلوں کے باغات تباہ ہو گئے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ اور امدادی تنظیموں نے پیش گوئی کی تھی کہ موسم گرما کی آمد کے بعد شدید بارشوں اور چٹانیں گرنے کے بعد افغانستان کے لوگوں کو ہنگامی امداد کی ضرورت ہوگی۔