Iran successfully launches latest ballistic missile

دوبئی: ایران کے سرکاری میڈیا نے کہا، اسرائیل کی مسلح افواج کے سربراہ کی جانب سے تہران کے خلاف اس کے جوہری پروگرام پر کارروائی کا امکان ظاہر کرنے کے دو دن بعدایران نے جمعرات کو 2,000 کلومیٹر دور تک مار کرنے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، ایران کا، جس کا میزائل پروگرام مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے میزائل پروگراموں میں سے ایک ہے ، کہنا ہے کہ اس کے ہتھیار خطے میں اسرائیل اور امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکہ اور یورپی ممالک کی مخالفت کے باوجود ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنے دفاعی میزائل پروگرام کو مزید ترقی دے گا۔

ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے کہاکہ ایران کے دشمنوں کو ہمارا پیغام یہ ہے کہ ہم ملک اور اس کی کامیابیوں کا دفاع کریں گے۔ ہمارے دوستوں کے لیے ہمارا پیغام یہ ہے کہ ہم علاقائی استحکام میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔سرکاری ٹی وی نے کہا کہ اس نے جو کچھ کہا وہ ایران کے خرم شہر میں 4 بیلسٹک میزائل کے، جس کی مار 2,000 کلومیٹر ہے اور جو 1,500 کلوگرام دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے، اپ گریڈ ورژن کی فوٹیج ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا نے کہا کہ اس میزائل کو خیبار کہا جاتا ہے، یہ ایک یہودی قلعے کا حوالہ ہے جسے اسلام کے ابتدائی دنوں میں مسلمان جنگجوو¿ں نے فتح کیا تھا۔