جموں(اے یو ایس ) جموں میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ پنجاب کے امرتسر سے ماتا ویشنو دیوی مندر کٹرا جا جا رہے یاتریوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 57 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
جموں کے ایس ایس پی چندن کوہلی نے بتایا کہ بس امرتسر سے ماتا ویشنو دیوی مندر کٹرا کی طرف جا رہی تھی۔ اس دوران جھجر کوٹلی پل پر بس کھائی میں گر گئی۔ زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔حادثے کی ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کے بعد بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
حادثے کے بعد نیم فوجی دستوں اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو موقع پر بلایا گیا۔ کافی دیر تک نیم فوجی دستوں اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کیا اور زخمیوں اور مرنے والوں کو بس سے باہر نکالا۔
