About 290 Afghan Prisoners in Pakistan May Be Released Soon

اسلام آباد: کراچی میں افغانستان کے قونصل خانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جیلوں میں قید ملک کے 290 سے زائد افغان شہریوں کو اگلے دو ماہ میں رہا کر دیا جائے گا۔ قونصل جنرل سید عبدالجبار کے مطابق پاکستان میں قید 2600 افغان قیدیوں میں سے تقریباً 2350 کو رہا کیا جا چکا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اگلے دو ماہ میں باقی قیدیوں کو بھی رہا کر دیا جائے گا اور ان کے لیے ہمارے پاس ایک وکیل موجود ہے۔

دریں اثنا، وزارت برائے مہاجرین اور وطن واپسی (ایم او آر آر) کے مطابق گذشتہ ماہ ایران اور پاکستان سے 28,000 سے زائد افغان شہری واپس آئے ہیں۔ وزارت برائے مہاجرین اور وطن واپسی کے ، ترجمان عبدالمطلب حقانی نے کہا کہ افغان قیدیوں کے مسائل سے نمٹنے کے لیے اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

گذشتہ ماہ ایران اور پاکستان سے تقریباً 28 ہزار افغان مہاجرین وطن واپس آئے۔ پاکستان میں افغان قیدیوں کا دفاع کرنے والے ایک وکیل صدیق ککڑ نے کہا کہ علاج کے لیے پاکستان آنے والے افغان تارکین وطن کو حراست میں لے کر خواتین اور بچوں کو مردوں سے الگ کردیا جاتا ہے اور پھر مردوں کو تشدد کا نشانہ بنا یا جاتا ہے۔