North Korea to launch its first military spy satellite in June

سیول: شمالی کوریا امریکی فوجی سرگرمیوں پر براہ راست نظر رکھنے کے لیے جون میں اپنا پہلا فوجی جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کرے گا۔ سرکاری میڈیا کے سی این اے نے آج (30 مئی) کو انکشاف کیا کہ حکمراں ورکرز پارٹی کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیرمین ری پیانگ چول نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی کھلی جارحیت کے عاقبت نا اندیش عزائم کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کوویڈ 19- کی پابندیوں اور شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی کوششوں کی امیدوں کے درمیان مشقیں کم کر دی گئی تھیں لیکن گزشتہ ہفتے جو مشقیں ہوئیں وہ اب تک کی سب سے بڑی مشترکہ لائیو فائر مشقیں تھیں۔

چول نے مزید کہا کہ ہم موجودہ اور مستقبل کے خطرات پر جامع غور کریں گے اور ہمہ جہت اور جنگی حکمت عملی اور مزاحمت کو مضبوط بنانے اور دشمن کی فوجی سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات بر وقت حاصل کرنے کے لیے اپنے اقدامات کو مزید جامع طریقے سے عمل میں لائیں گے۔ ری نے بیان میں مزید کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا نے اپنے پہلے فوجی جاسوس سیٹلائٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے اور رہنما کم جونگ ا±ن نے لانچ کی حتمی تیاریوں کی منظوری دے دی ہے۔