کابل:امارت اسلامیہ کے رہنما نے ایک فرمان جاری کر کے محمد ناصر اخند کو ملک کا نگراں وزیر خزانہ مقرر کر دیا۔وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حق مل نے کہا کہ محمد ناصر اخند کو مالیاتی امور کا اچھا تجربہ ہے اور ملک کے مالیاتی نظام میں مثبت تبدیلی آئے گی اور اقتصادیات میں بھی سدھار آئے گا۔ حق مل نے کہا کہ ان کے وزیر مالیات کے طور پر تقرر سے افغانستان کے مالیاتی امور میں مثبت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
وزارت خزانہ کے ترجمان بلال کریمی نے کہا کہ محمد ناصر اخند پہلے وزارت خزانہ میں ریونیو اور کسٹم کے نائب تھے اور اب وہ اس وزارت میں قائم مقام وزیر کے طور پر تعینات ہیں، اور کسی نظام اور حکومت میں فرد کے کردار میں تبدیلی ایک معمول کی بات ہے۔اس سے قبل ہدایت اللہ بدری تقریباً دو سال تک وزارت خزانہ کے سربراہ رہے تھے اور اس کے بعد انہیں دا افغانستان بینک کا سربراہ مقرر کیا گیا۔
