قیف:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ایک اعلیٰ معاون نے کہا ہے کہ ثالثی کی کوششوں کا وقت گزر چکا ہے اور یوکرین کا امن منصوبہ ہی یوکرین میں روس کی جنگ کو ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔ چیف سفارتی مشیرزوکوالہور نے رائٹرز کو بتایا کہ یوکرین کو جنگ بندی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے جس سے روس کے علاقائی حصول پر مہر ثبت ہو جائے۔اور وہ صرف اپنے امن منصوبے پر عمل درآمد چاہتا ہے جس میں روسی فوجیوں کے مکمل انخلا کا احاطہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے حالیہ مہینوں میں چین، برازیل، ویٹیکن اور جنوبی افریقہ کی امن مساعی کا حوالہ دیا۔زوکوالہور نے مزید کہا کہ جب آپ یوکرین کی جنگ کے بارے میں بات کر رہے ہوں تو ایک برازیل کا امن منصوبہ ہو ایک چینی امن منصوبہ ہو اور ایک جنوبی افریقہ کا امن منصوبہ نہیں ہو سکتا ۔
زیلنسکی نے اس ماہ اپنے کچھ ممبران کی طرف سے امن کی کوششوں کے جواب میں لاطینی امریکہ ،افریقہ، ایشیا اور بحرالکاہل ممالک پر متمل گلوبل ساو¿تھ کو ساتھ میں لینے کے لیے ایک بڑا دباو¿ بنایا۔ اس نے 19 مئی کو سعودی عرب میں عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔ میزبان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، عراق اور دیگر مندوبین کے ساتھ بات چیت کی۔ اس کے بعد وہ جاپان گئے جہاں ا نہوں نے ہیروشیما میں بڑی اقتصادی طاقتوں کے گروپ آف سیون سربراہ اجلاس کے موقع پر ہندوستان اور انڈونیشیا کے رہنماو¿ں سے جن کی گلوبل ساو¿تھ میں کافی رسائی ہے، ملاقات کی۔
