انقرہ : امارت اسلامیہ کے نمائندوں نے انٹرنیشنل یونین آف ریلویز کے مشرق وسطیٰ سیکشن کے تکنیکی اجلاس میں جو ترکی میں منعقد ہوا،شرکت کی۔ افغانستان ریلوے اتھارٹی کے ترجمان عبدالسمیع درانی نے بتایا کہ اس اجلاس میں رکن ممالک نے افغانستان کے ساتھ ریلوے، علاقائی رابطوں اور ملازمین کی تربیت کی ترقی میں تعاون کرنے کا عہد کیا ۔
دریں اثنا چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ (اے سی سی آئی)نے کہا کہ ریلوے کی توسیع سے ملک میں تجارتی سامان کی نقل و حمل کے اخراجات میں کمی آئے گی۔اے سی سی آئی کے ایک رکن خانجان الکوزئی نے کہا کہ اگر ایسا کیا جاتا ہے تو ہم وسطی ایشیائی اور جنوبی ایشیائی ممالک کے اس راستے سے سالانہ دو ڈھئائی بلین ڈالر حاصل کر سکتے ہیں۔بعض تاجروں کا کہنا تھا کہ ریلوے کی توسیع ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
ایک تاجر محبوب اللہ محمدی نے کہا کہ ہمارے ملک کی برآمدات، برآمدات میں اضافہ اور ہماری مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچانے کے لیے ریلوے سب سے ضروری عناصر میں سے ایک ہے۔ اس وقت افغانستان ایران، ترکمانستان اور ازبکستان سے ریلوے کے ذریعے جڑا ہوا ہے اور توقع ہے کہ افغانستان۔ٹرانس ریلوے منصوبے پر عمل آوری سے یہ پاکستان سے جڑجائے گا۔
