At least 30 killed in armed attacks on Nigerian villages

لاگوس: نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست سوکوتو کے کئی دیہاتوں پر ہفتے کے روز مسلح افراد کے حملوں میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ سوکوتو میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق تنگازا مقامی حکومت کے علاقے میں چوکسی کر رہے ایک چوکس گروپ سے تھا۔

ایک بیان کے مطابق ان حملوں سے پہلے اس چوکس گروپ کے کچھ ارکان علاقے کے اعظم گاو¿ں والوں کو ممکنہ تشدد سے خبردار رہنے کی تلقین کرنے کے لیے وہاں گئے تھے۔ تاہم چوکس گروپ کے ارکان نے حد سے زیادہ ردعمل کا اظہار کیا اور کچھ گاو¿ں والوں کو مارا پیٹا۔

دیہاتیوں نے مدد کے لیے آواز بلند کی اور مدد کے لیے مسلح افراد کا ایک گروپ جو 20 موٹر سائیکلوں پر سوار تھا پہنچ گیا اسکا علم ہوتے ہی کہ کمک پہنچ رہی ہے چوکس ارکان ناپنے اپنے گاو¿ں فرار ہو گئے۔لیکن بندوق برداروں نے ان کا تعاقب کیا اور راکا میں آٹھ، بلنگاوا میں سات، جبا میں چھ، دباگی میں چار، راکا دتسے میں تین اور تسلیوا گاو¿ں میں دو افراد کو ہلاک کر دیا۔