Erdogan appoints chief advisor as Türkiye's new intelligence chief

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے صدارتی مشیر اعلیٰ اور ترجمان ابراہیم قالن کو ترک نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) کا سربراہ نامزد کیا ہے، صدارتی دفتر نے اس حوالے سے صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ قالن کو جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے اس سے قبل ہاکان فیدان جن کا ہفتے کے روز اردغان کی نئی کابینہ میں وزیر خارجہ کے طور پر تقرر کیا گیاہے، انجام دے رہے تھے۔ فیدان 2010 سے ایم آئی ٹی کے سربراہ کے طور پرذمہ داری نبھاتے رہے ہیں۔

کالن، جو ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں ، ترک حکومت میں کئی اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ وزارت عظمیٰ حکومتی سفارت کاری رابطہ کاری کے ،جو 2010 میں تشکیل دی گئی تھی،پہلے کوآرڈینیٹر بنے ۔2012 میں، وہ جب اردغان وزیراعظم تھے تو وہ وزارت عظمیٰ کے ڈپٹی انڈر سیکرٹری کے عہدے پر فائز تھے۔ 2018 میں صدر کا مشیر اعلیٰ مقرر ہونے سے پہلے 2014 میں انہیں صدارتی پریس سیکرٹری کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔