تائپی: تائیوان کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز کہاچین کی فوج کی جانب سے ایک دن میں تائیوان کی فضائی و دفاعی حدود میں ہونے والی دراندازی میں اس وقت تیزی سے اضافہ ہوا جب تقریباً چھ گھنٹے کے دوران 30 سے زائد چینی جنگی طیارے تائیوان کے فضائی دفاعی علاقے میں داخل ہوگئے ۔ تائیوان کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان سن لی فانگ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے کل 37 چینی فوجی طیارے تائیوان کے جنوب مغربی فضائی و دفاعی علاقہ میں داخل ہوئے۔کچھ طویل فاصلے تک جاسوسی کی تربیت کے لیے مغربی بحرالکاہل کی طرف پرواز کرتے رہے۔
تائیوان کا فضائی اور دفاعی علاقہ اس کی فضائی حدود سے کافی بڑا ہے۔تائیوان کی فوج صورتحال پر قریب سے کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گشتی طیارے، بحری جہاز اور زمین پر مبنی میزائل سسٹم کو جوابی کارروائی کے طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا دراندازی جاری ہے۔واضح ہو کہ حالیہ برسوں میں چین نے ضرورت پڑی تو تائیوان کو زبردستی اپنے اندر ضم کرنے کا عزم کیا ہے وزارت نے مزید کہا کہ چین نے جزیرے کے فضائی و دفاعی علاقہ میں دراندازی کو تیز کر دیا ہے جو کہ 2022 میںاور اس سے پہلے کے سال کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہے۔
