میکسیکو سٹی: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اگلے ہفتے کیوبا، نکاراگوا اور وینزویلا کا دورہ کریں گے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ صدر رئیسی ان تینوں لاطینی امریکی ممالک کے صدو ر کی جانب سے مدعو کیے جانے پر جا رہے ہیں۔
ایرنا نے کہا کہ رئیسی کے دورے کے دوران ایران اور تینوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون میں ، جس میں اقتصادی، سیاسی اور سائنسی مسائل کا ذکر کیا جائے گا، توسیع کی دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ رئیسی 11 جون کو تہران سے روانہ ہوں گے۔تین ممالک کے دورے سے رئیسی کو تین علاقائی اتحادیوں کے ساتھ، جن میں سے ہر ایک بائیں بازو کی حکومتوں کی قیادت کررہا ہے اور جن پر ناقدین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا ہے،سامنا کرنے کا وقت ملے گا۔ ایران اور وینزویلا دونوں پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم ( اوپیک) کے رکن ہیں۔
