India beats Pakistan in penalty shootout, wins Men’s Hockey 5s Asia Cup 2023

صلالہ:ہندوستان نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں6-4سے شکست دے کر ہاکی ایشیا کپ جیت لیا۔ عمان کے شہر صلالہ میںایشین چمپین شپ ٹرافی کے لیے کھیلے گئے ا س سنسنی خیز فائنل میں اسکور طے شدہ وقت تک4-4 سے برابر تھا۔ ٹورنامنٹ کے پول مرحلے کے میچ میں ہندوستان پاکستان سے 4-5 سے ہارا تھا۔

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں منندر سنگھ اور گورجوت سنگھ نے میں ہندوستان کے لئے گول کیے۔ جبکہ ہندوستان کے گول کیپر سورج کیرا نے پاکستان کے ارشاد لیاکوٹ اور محمد مرتضیٰ کے شاٹس کو گول میں تبدیل ہونے سے روک دیا۔ محمدراحیل نے 19 اور 26 ویں منٹ میں ہندوستان کے لئے فل ٹائم میں دو گول کیے جبکہ جوگرج سنگھ اور منندر سنگھ نے 1-1 گول کیا۔جوگرج سنگھ نے ساتویں اور منندر سنگھ نے 10 ویں منٹ میں گول کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے فائنل میں ہندوستان کی فتح پوری ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی۔ نریندر مودی نے ٹویٹ کیا اور لکھا ،ایشیا کپ میں ہاکی 5s چیمپیئن۔ایک شاندار فتح پر مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد۔ یہ ہمارے کھلاڑیوں کی اٹوٹ لگن کا ثبوت ہے اور اس فتح سے قبل سیمی فائنل میں ملیشیا پر فتح کے ساتھ ہم نے اگلے سال ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں کے صبر اور عزم نے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ہاکی انڈیا نے ہر کھلاڑی کو کے لئے 2 لاکھ روپے اور عملے کو ایک لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔