راولپنڈی: گلگت بلتستان میں ایک مسافر وین دریائے سندھ میں جا گری جس میں کم از کم21افراد ہلاک ہو گئے۔

گلگت بلتستان کی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے سانحہ کے بعد ایک بیان جاری کر کے اس حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس وقت راولپنڈی سے اسکردو جاتے ہوئے یہ وین روندو ضلع میں دیائے اندس میں گری تو وین میں 25مسافر سوار تھے۔

فیض نے بتایا کہ ابھی تک 9لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔علاقہ میں بچاؤ کا کام جاری ہے ۔اور پاکستانی فوج کا ایک دستہ بھی ریلیف و بچاؤ کے کام میں ہاتھ بٹا رہا ہے۔دریں اثنا گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ نے اس دردناک سانحہ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے معلقہ حکام کو ہدایت کی بچاؤ کے کام میں ہر ممکن امداد بہم پہنچائی جائے اور زخمیوں کے بہترین طبی سہولتیں بہم پہنچائی جائیں۔

قبل ازیں اسکردو کے ڈپٹیم کمشنر خرم پرویز نے بتایا کہ حادثہ میں20ہلاک ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹرریسکیو کام میں ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

یہاں یہ بات وابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں اسکردو سے راولپنڈی جانے والی ایک مسافر بس دیامیر ضلع میں درہ بابو سار کے قریب ایک پہاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس میں26افراد ہلاک اور 20دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *