قندھار: دو شنبہ کی شب افغانستان کے صوبہ قندھار کے تخت پل شہر میں ناٹو ریسکیو فورس کے فضائی حملہ میں 25 سے زائد طالبان انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں12پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
قندھار پولس کمان کے ترجمان جمال بارک زئی نے کہا کہ جن طالبان کو ہدف بنا یا گیا وہ ضلع کے تھورو علاقہ میں افغان سلامتی دستوں کی چوکیوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
حملے کے بعد وہاں متعدد لاشیں پڑی ملیں اس کے ساتھ ہی وہاں جو دستاویزت پائی گئیں ان سے پتہ چلا کہ ہلاک شدگان میں تقریباً درجن بھر پاکستانی شہری تھے۔
قندھار کے پولس سربراہ جنرل تدین خان اچک زئی نے بھی افغان طالبان کے ساتھ لڑتے ہوئے ہلاک ہونے والے پاکستانی شہریوں کی تصاویر اور دستاویزات ٹوئیٹ کیے ہیں۔