نئی دہلی: بیرون ملک کم از کم276ہندوستانی ہلاکت خیز کورونا وائرس سے متاثر ہیں ۔جن میں 255ایران میں ، 12متحدہ عرب امارات میں اور پانچ اٹلی میں ہیں۔لوک سبھا یں ایک تحریری جواب میں وزیر مملکت امور خارجہ وی مرلی دھرن نے کہا کہ بیرون ملک276ہندوستانی کورونا وائرس کے مریض ہیں ۔ان میں سے 255ایران میں12متحدہ عرب امارات میں5اٹل؛ی میں اور ہانگ ، کانگ، کویت ، رواندا اور سری لنکا میں ایک ایک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 53ہندستانیوں کا ایک چوتھا جتھہ دوشنبہ کو ایران سے لوٹ آیا ہے جس سے کورونا زدہ ملک سے ہند واپس آنے والے لوگوں کی تعداد 389ہو گئی۔ ایران اس جان لیوا مرض سے بری طرح متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے اور حکومت ہند وہاں پھنسے تمام ہندوستانیوں کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ایران میں700سے زائدافراداس مرض سے ہلاک ہو چکے ہیں اورتقریباً14ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *