3 days before death, Sushant Singh Rajput had paid his staff salaries: Reportتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی :ہندی سنیما کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کا سبب تلاش کرنے میں مصروف ممبئی پولس کی سوشانت کے اسٹاف سے پوچھ تاچھ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ گذشتہ کچھ دنوں سے کافی پریشان نظر آ رہے تھے اور خودکشی سے 3 دن قبل انھوں نے اپنے اسٹاف کے کئی لوگوں کو تنخواہ دی اور ان سے کہا تھا کہ وہ آگے انھیں تنخواہ نہیں دے پائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹاف کا کہنا ہے کہ سوشانت کافی پریشان تھے اور تنخواہ دیتے وقت انھوں نے کہا تھا کہ “آپ نے ہمیں اتنا سنبھالا ہے، آگے ہم کچھ نہ کچھ کر لیں گے۔”

سوشانت سنگھ کے منیجرس کے حوالے سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سوشانت اپنی سابقہ منیجر دشا سالیان کے ساتھ اپنے کیریر کے تعلق سے بات چیت کرتے رہتے تھے اور دشا نے سوشانت سنگھ کو 14 کروڑ روپے کی ویب سیریز میں مرکزی کردار دلانے میں مدد کی تھی۔

یہاں قابل ذکر ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق منیجر دشا سالیان نے گزشتہ 8 جون کو خودکشی کر لی تھی اور منیجرس نے پولس کو بتایا کہ دشا کی خودکشی کے بعد سے سوشانت کافی پریشان رہنے لگے تھے۔

دشا کی موت کے بعد سے ہی انھوں نے خود کو کمرے میں بند کر لیا تھا۔ وہ پہلے سے ہی کافی ڈپریشن میں تھے اور دشا کی خودکشی نے انھیں زبردست دھکا پہنچایاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *