3 terrorist attacks in J&K, civilian killedتصویر سوشل میڈیا

سری نگر:(اے یو ایس )پولس کے مطابق وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تین دہشت گردانہ حملوں میں ایک شہری ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہو گیا۔

سری نگور کے کرن نگر علاقہ میں دہشت گردوں نے ایک شہری پر فائر جھونک دیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا اسے فوری طور پر قریب ہی واقع ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔اس کی شناخت شہر کے چھتہ بل علاقہ کے رہائشی مجید احمد کے طور پر کی گئی ہے۔سری نگر کے ہی بٹہ مالو علاقہ میں محمد شفیع ڈار نامی شخص کو دہشت گردوں نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ تیسرا دہشت گردانہ حملہ جنوبی کشمیر میں کے پی روڈپرہوا جہاں دہشت گردوں نے سی آر پی ایف کی 40بٹالین کے بنکر پر بم پھینکا۔یہ واردارت شام چھ بج کر 50منٹ پر ہوئی۔لیکن نشانہ چوک گیا اور بم قریب ہی پھٹ گیا۔

قبل ازیںجموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے نکلورہ گاو¿ں میں جمعے کے روز ایک تلاشی ا?پریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج کی 55 آر آر، سی آرپی ایف کی 182 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس کی سپیشل آپریشنز گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعہ کے روز ضلع پلوامہ کے نکلورہ گاؤں میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ایک میوہ باغ سے زندہ پکڑ لیا۔ انہوں نے گرفتار شدہ مبینہ دہشت گرد کی شناخت شمیم صوفی ولد غلام محمد صوفی ساکن نکلورہ کے بطور کی ہے جو لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ مبینہ دہشت گرد کی تحویل سے ایک پستول اور دیگر گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔دریں اثنا کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ’پلوامہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ شمیم صوف ولد غلام محمد صوفی ساکن نکلورہ پلوامہ نامی ایک جنگجو کو گرفتار کیا ہے اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی برآمد ہوا ہے‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *