3 Terrorists Killed In Encounter In J&K's Anantnagتصویر سوشل میڈیا

سری نگر: جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں تین نامعلوم دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولس کے مطابق جنوبی کشمیر ضلع کے کھل چوہار علاقہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سلامتی دستوں نے ایک سرچ کارروائی کی۔لیکن جیسے ہی سلامتی دستوں کے اہلکاروں نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا وہاں روپوش دہشت گردوں نے سرچ پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

سلامتی دستوں کے جوانوں نے بھی جوابی کارروائی کی ۔جس میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ جائے تصادم سے سلامتی دستوں کو ایک اے کے 47-رائفل اور دو پستولیں ملی ہیں۔

کشمیر زون کی پولس نے ٹوئیٹر کے توسط سے بتایا کہ ان تینوں دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے اور ابھی علاقہ میں انتہاپسندوں کے ساتھ تصادم بھی جاری ہے۔

اس سے قبل 26جون کو بھی سلامتی دستوں کی کارروائی میں ترال میں تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *