سڈنی :آسٹریلیائی حکام کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کے برفیلے منارو خطہ میں آگ بجھانے کے کام میں لگا سی130-ہرکولس فضائی واٹر ٹینکر فضا میں پھٹ کر تباہ ہوگیا۔جس میں تین امریکی فائر فائٹرز ہلاک ہو گئے۔
دیہی فائر سروس کے عہدیداران نے کہا کہ کئی ہیلی کاپٹرز اس طیارے کے ملبہ کا ،جو نیو ساؤتھ ویلز کے برفیلے منارو خطہ میں تباہ ہو سکتا ہے،ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس حادثہ کا سبب فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
یہ سی 130-ہرکولیس جو آگ پر قابو پانے والے مادے سے لدا تھا،کناڈا کی کولزن ایوئیشن نامی اس کمپنی کا تھا جس نے گذشتہ سال کیلی فورنیا آگ پر قابو پانے میں مدد کی تھی اور آسٹریلای میں کافی عرصہ تک کام کیاتھا۔
دیہی فائر سروس کے عہدیداران کے مطابق یہ طیارہ جس مقام پر تباہ ہوا وہ کینبرا کے70میل جنوب میں واقع ہے۔ آسٹریلیائی ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو اور پولس اہلکارحادثہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔