اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی مشیر برائے امور صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین کے شہر ووہان میں زیر تعلیم چار پاکستانی طلبا کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مرزا نے کہا کہ چین میں رہنے والے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد طلبا کی ہے جن میں سے500طلبا کورناوائرس کے مرکز ووہان شہر میں اقامت پذیر ہیں۔ تاہم وزیر اعظم کے خصوصی مشیر نے کہا کہ ابھی تک پاکستان میں کوروناوائرس کا کوئی کیس نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے ایک کیس تک کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چار افراد پر شبہ ہے کہ ان میں کورونا وائرس ہے اس لیے انہیںزیر مشاہدہ رکھا گیا ہے ۔

مرزا نے کہا کہ ان کے مرض میں افاقہ ہے اور وہ پورے جوش و خروش سے کہہ سکتے ہیں کہ ان میں کورونا وائرس نہیں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ووہان میں موجود ان چاروں طلبا کو جن کی شناخت دانستہ طور پر نہیں کی گئی،ہر ممکن طبی امداد بہم پہنچائی جائے گی اور انہیں اس کا احساس تک نہیں ہونے دیا جائے گا وہ اپنے ملک سے باہر اور گھروالوں سے دور ہیں۔

میڈیا سے بھی التماس کیا گیا ہے کہ وہ ان طلاب کی کھوج میں نہ لگ جائیں۔ ابھی تک چین اور بیرون چین نئے وائرس کی زد میں آکر132افراد ہلاک اور6000سے زائد بیمار پڑ چکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے بھی، جس کی فضائی کمپنیوں ایمیریٹس ایر لائنز اور اتحاد ایر ویز کی پروازیں چین آتی جاتی ہیں،کورونما وائرس کے ایک کیس کی تصدیق کر دی ہے۔یو اے ای حکام نے بتایا کہ یہ ووہان سے آنے والا ایک کنبہ جو اس وائرس سے متاثر ہےے۔تاہم ان کی حالت بہتر ہے اور طبی نگرانی میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *