4 soldiers killed,6 injured after IED blast in Pakistan's Sibi killsتصویر سوشل میڈیا

کوئٹہ،( اے یو ایس ) بلوچستان کے علاقے سبی میں بم دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق سبی کی تحصیل سانگان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) سبی منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے تمام 6 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 8 مارچ کو بھی سبی میں جیل روڈ پر بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *