41 burnt to death in Balochistan bus crashتصویر سوشل میڈیا

کوئٹہ (اے یو ایس) پاکستان سے دردناک سڑک حادثے کی خبر آرہی ہے۔ اتوار کی علی الصبح جنوب مغربی پاکستان کے ضلع لسبیلہ میں چنیکی اسٹاپ کے قریب بس کھائی میں گر کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثے میں 41 مسافر جاں بحق ہو گئے اوردیگر زخمی بتائے جارہے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔دریں اثناءاب اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بیلہ نے بتایا ہے کہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں، اب تک 41 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ 4 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اے سی بیلہ کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بس سے نکالی جانے والی زیادہ تر لاشیں ناقابل شناخت ہیں، لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

بی بی سی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس حرکت میں تھی اور ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی۔ کھائی میں گرنے کے بعد بس میں آگ بھی لگ گئی۔ ڈیلی پاکستان کے مطابق بیلہ کے اسسٹنٹ کمشنر نے 41 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ سے بلوچستان کی دارالحکومت کراچی جانے والی بس کھائی میں جاگری۔ وہیں ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ابتدائی اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بس میں کم از کم 48 مسافر سوار تھے، راحت بچاؤ کا کام جاری ہے اور زخمیوں کو نکالا جا رہا ہے۔

ریسکیو آپریشن جاری رہنے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ زخمیوں کو لسبیلہ کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فائر فائٹرز، ریسکیورز اور سیکیورٹی اہلکار جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ مقامی لوگ بھی امدادی کاموں میں مدد کر رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو ہٹانے کے بعد بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے بس کو بھی کھائی سے نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگ حیران رہ گئے۔ جس نے بھی سڑک حادثے کی خبر سنی وہ مدد کے لیے جائے حادثہ کی طرف دوڑ پڑے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *