5 Killed As SUV Hits Group Of Women Crossing Highway In Puneتصویر سوشل میڈیا

ممبئی ،(اے یوایس )مہاراشٹر کے پونے ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ ناسک-پونے ہائی وے کو عبور کرنے والی خواتین کے ایک گروپ کو تیز رفتار ایس یو وی نے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں پانچ خواتین کی موت ہو گئی، جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رات 11.45 بجے کے قریب پونے شہر سے تقریباً 50 کلومیٹر دور شیرولی گاو¿ں کے قریب 17 خواتین کا ایک گروپ کیٹرنگ کے کام کے لیے ایک شادی ہال پہنچنے کے لیے ہائی وے عبور کر رہا تھا۔

کھیڈ پولیس اسٹیشن کے ایک پولیس اہلکار نے بتایایہ خواتین پونے شہر سے پونے-ناسک ہائی وے کے ساتھ واقع ایک شادی ہال میں کیٹرنگ کے کام کے لیے آئی تھیں۔ جب وہ ہائی وے عبور کر رہی تھیں تو ایک ایس یو وی (اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل) نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد، ایس یو وی ڈرائیور ‘یو ٹرن’ لینے سے پہلے آگے بڑھا اور واپس پونے کی طرف چلا گیا۔انہوں نے بتایا کہ دو خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ تین دیگر نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ تین خواتین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ افسر نے بتایا کہ نامعلوم ایس یو وی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *