مدھیہ پردیش(اے یو ایس ) مدھیہ پردیش کے شاجاپور ضلع میں آج صبح تقریباً 4 بجے مکسی اور کیتھا کے درمیان ایک مسافر بس اور ٹرالی کے درمیان زبردستٹکرہوئی ۔ اس سڑک حادثے میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی اور 15 لوگ زخمی ہو گئے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال شاجاپور بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اجین ریفر کر دیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ احمد آباد کی طرف جا رہی مسافر بس ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ سلیپر کوچ بس میں سوار تین مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مکسی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو علاج کے لیے اجین بھیج دیا گیا۔ پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ تاہم پولیس نے ابھی تک حادثے کی وجہ کے بارے میں معلومات نہیں دی ہیں۔
تصویر سوشل میڈیا 