67 Taliban militants killed in clashes and U.S. air strike in Nangarhar and Kandhar provincesتصویر سوشل میڈیا

کابل: افغان سیکورٹی فورسز اور افغانستان میں خیمہ زن امریکی فوج کی مختلف صوبوں میں بمباری اور مسلح تصادم میں کم ا زکم 67طالبان انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔

ہلاک شدگان میں کم ا زکم ایک درجن پاکستانی شہری بھی ہیں۔افغان سلامتی دستوں نے مشرقی ننگر ہار صوبہ میں طالبان کے خلاف کارروائی میں46طالبان انتہاپسندوںکو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

صوبائی حکومت کے ایک بیان کے مطابق سلامتی دستوں نے طالبان کے ایک حملہ پر جوابی کارروائی کی جس میں31طالبان ہلاک ہوئے۔ اسی تصادم میں سلامتی دستوں کے ہاتھوں 13پاکستانی شہری بھی مارے گئے۔

ننگر ہار حکومت کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کے دوران ایک طالبان پکڑا بھی گیا جبکہ 15دیگر زخمی ہوگئے۔ دریں اثنا صوبائی حکومت نے بتایا کہ سلامتی دستوں نے کچھ ہتھیاروں اور بارود سمیت طالبان کی کم ا زکم10گاڑیاں بھی تباہ کر دیں ۔

اس تصادم میں سلامتی دستوں اور عام شہریوں کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔ اس کارروائی سے چند گھنٹے قبل صوبہ قندھار میں امریکی فوج کی بمباری میں کم ا زکم36فوجی ہلاک ہو گئے۔

صوبہ قندھار کے پولس ہیڈ کوارٹر کے ترجمان جمال بارک زئی کے مطابق قندھار کے خاک ریز ضلع میں مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے امریکی فوجوں نے فضائی حملہ کیا ۔بارک زئی کے مطابق اس فضائی حملہ میں کم ا زکم 36طالبان انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔

بارک زئی نے مزید بتایا کہ امریکی فورسز نے ضلع کے درویشان علاقہ میں فوجی چوکیوں پر طالبان کے حملے کے بعد یہ فضائی کارروائی کی۔ی

ہاں یہ بات قابل ذکر ہے امریکی فوج نے منگل کے روز بھی تختہ پل ضلع میں کارروائی کی تھی جس میں کم ا زکم25انتہاپسند ہلاک ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *