7 dead as Lahore-bound train catches fire in Khairpurتصویر سوشل میڈیا

کراچی (اے یو ایس )خیرپور کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگنے کے باعث 7 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق ٹنڈو مستی اور خیرپور کے درمیان کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بزنس کلاس کوچ نمبر 17 میں 26 اور 27 اپریل کی درمیانی شب ساڑھے 12 بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری طور پر گاڑی کو ٹنڈو مستی خان اسٹیشن کے قریب روک لیا گیا۔آتشزدگی کے باعث خاتون اور 3 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ہنگامی طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی جس کی پہلی گاڑی رات ایک بج کر 50 منٹ تک موقع پر پہنچی اور تقریباً 40 منٹ کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ڈی سی او ریلوے محسن سیال کے مطابق 70 سالہ خاتون رابعہ بی بی نے جان بچانے کے لیے متاثرہ بوگی سے چھلانگ لگا دی تھی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوئیں اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسیں۔وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق ایک شخص بوگی کے اندر ہی جھلس کر جاں بحق ہوا جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی، ان کے علاوہ مرنے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں جن کی لاشیں بھی بوگی کے اندر سے ہی ملیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *