7 killed, dozen injured after speeding truck rams into autorickshaw in Bihar's Gaya

پٹنہ(بہار) : بہار کے گیا ضلع میں دو شنبہ کو ایک درد ناک سڑک حادثہ میں کم ا زکم7افراد ہلاک اور درجن بھر زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک ٹرک نے دو آٹو رکشاؤں کو جس میں یہ لوگ سفر کر رہے تھے ٹکر مار دی۔

یہ حادثہ گیا کے اماس تھانہ کے تحت بشن گنج گاؤں کے قریب جی ٹی روڈ پر ہوا جس میں مخالف سمت سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے ان دونوں آٹو رکشاؤں کو زوردار ٹکر مار دی ۔

پولس کے مطابق ہلاک شدگان کی شناخت کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔دریں اثنا زخمیوں کو اورنگ آباد ضلع کے مدن پور پرائمری ہیلتھ سینٹر اور اماس پرائمری ہیلھ سینٹر منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں بھرپور طبی امداد بہم پہنچائی جا رہی ہے۔

پولس کے مطابق کچھ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔پولس کے مطابق حادثہ کے شکار یہ لوگ اورنگ آباد ضلع میں بالو گنج میں اپنے خاندان کے ایک فنکشن میں شرکت کر کے دو الگ آٹو رکشاو¿ں میں بیٹھ کر اورنگ آباد سے گیا واپس آرہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *