انقرہ: ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان صالح نے اتوار کے روز کہا کہ پڑوسی ملک ایران میں 5.7کی شدت سے آنے والے زلزلہ سے ترکی میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

انہوںنے کہا کہ ہلاک شدگان میں 3بچے شامل ہیں۔صالح نے مزید کہا کہ اس زلزلہ میں 5افراد زخمی بھی ہوئے ہیں انہیں ایک اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔کئی افراد کے ملبہ کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تلاش اور بچاؤ کا کام زوروں پر شروع کر دیا گیا۔زلزلہ کا مرکز ،جو صبح9بج کر 23منٹ پر آیا ،سرحد سے 6میل کی دوری پر واقع ایرانی گاؤں حبش اولیاءمیں تھا۔ تاہم ایران میں ابھی زلزلہ سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

دریں اثناءاناطولیہ ایجنسی نے بتایا کہ ایران سے متصل سرحد پر واقع وان صوبہ کے متعدد گاو¿ں زلزلہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *