7 Tirupati Pilgrims Killed in SUV-Truck Collision in Andhra Pradeshتصویر سوشل میڈیا

کڈپا(اے یو ایس ) آندھرا پردیش کے وائی ایس آر ضلع میں پیر کو ایک ایس یو وی اور لاری کی ٹکر میں سات یاتریوں کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ کڈپا- تڑی پاتری شاہراہ پر کونڈا پور منڈل کے یتوکوری گاؤں میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس یو پی میں 14 یاتری سوار تھے۔ وہ تروملا مندر میں پوجا کرنے کے بعد اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ کار اور لاری کے درمیان ٹکر کے سبب سات افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس واقعے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے تڑی پاتری کے جی جی ایچ میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت نازک ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *