9 killed, 47 injured in earthquake in Pakistanتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد (اے یو ایس ) پاکستان میں منگل کی شب آنے والے زلزلے سے مختلف حادثات میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوئے ہیں۔پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کے مطابق اب تک کی اطلاعات کے مطابق صوبے بھر میں زلزلے سے 20 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔منگل کی شب نو بج کر 47 منٹ پر خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان سمیت پڑوسی ملک افغانستان اور بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ آٹھ بتائی جاتی ہے جس کا مرکز افغانستان میں کوہِ ہندوکش اور گہرائی 180 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کی شدت سے لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے نکل ا?ئے اور مختلف مقامات پر افراتفری دیکھنے میں آئی۔ مختلف علاقوں میں زلزلے کے بعد شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے پیش نظر اسلام آباد کے پولی کلینک اور پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر اسلام آباد کے وفاقی اسپتالوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وزیر صحت نے ہدایت کی کہ عملہ اور اسپتال کی انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں۔پنجاب میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے تمام ٹیچنگ سرکاری اسپتالوں کو الرٹ جاری کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *