9 killed amid heavy rain in Pakistan's Khyber Pakhtunkhwa; emergency declared in Chitralتصویر سوشل میڈیا

پشاور(اے یو ای )صوبہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہونے والی تباہ کن بارشوں کے نتیجے میں پیش ا?نے والے حادثات میں کم از کم 9 افراد جاں بحق ہو گئے اور صوبے کی نگران حکومت نے 15 اگست تک اپر اور لوئر چترال میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔صوبے کے کچھ علاقوں میں گزشتہ روز تیز ہواٰؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس کی نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا۔بارش دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہی، جس کے نتیجے میں ضلع میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور چترال میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوگئی جو پلوں، سڑکوں اور مویشیوں کو بہا لے گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں 26 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 افراد جاں بحق ہو گئے، ان میں سے دو افراد سوات، دو بٹگرام، مانسہرہ میں چار اور بونیر میں ایک شخص جان سے گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا کہ بارش کے نتیجے میں پیش ا?نے والے حادثات میں کم ازکم 7 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سوات اور ببٹگرام میں تین، تین جبکہ مانسہرہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مختلف واقعات میں 9 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 67 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، ایک اسکول کی عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ 47 مویشی ہلاک ہو گئے۔محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ایمرجنسی نافذ کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ وہ فوری ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں شروع کر سکیں۔لہٰذا صوبائی حکومت نے فوری طور پر 2 اضلاع میں رین ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایمرجنسی کا نفاذ 15 اگست تک ہوگا تاکہ امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تباہ شدہ مواصلاتی نیٹ ورک اور پانی کی فراہمی کی مکمل بحالی ہوسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *