9 killed as car falls 800ft into gorge on Srinagar-Leh highwayتصویر سوشل میڈیا

سری نگر:(اے یو ایس) مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں گذشتہ روز سری نگر-لداخ ہائی وے کے چینی نالہ زوجیلا پاس پر ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری جس میں 9 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ کارگل سے سون مرگ جانے والی ایک ٹویرا کار سڑک سے پھسل کر سری نگر-لداخ ہائی وے پر چنی نالہ مندر موڑ پر800 فٹ گہری کھائی میں گرگئی۔پولیس نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور سمیت سات افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی شخص کو علاج کے لیے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) سری نگر بھیجا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں کتنے افراد سوار تھے۔جموں و کشمیر پولیس، فوج، بیکن اور مقامی لوگوں نے جائے موقع پر پہنچ کر بچاو¿ مہم شروع کی۔جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عامر علی نے ٹوئیٹر کے توسط سے کہا ”سرینگر-لداخ ہائی وے کے زوجیلا پاس پر ایک ٹویرا کار گہری کھائی میں گرجانے سے سات سے آٹھ افراد کی موت، پولیس، فوج، بیکن، مقامی افراد موقع پر پہنچے۔“ہلاک شدگان کی اظہر اقبال(ڈرائیور)، انکت دلیپ، گاندھی مرمو اور اس کے والد منگل مرمو، رنجیت کمار، محمد اسلم پرے، نانک چند(یاک نائب صوبیدار) ، دلیشور سیدھر اور سنیل لال کے طور پر کی گئی ہے۔اقبل اور اسلم پرے جموں و کشمیر کے رہائشی تھے جبکہ باقی ہلاک شدگان ملک کے دیگر صوبوں کے رہنے والے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *