کٹھوعہ (جموں و کشمیر) (اے این آئی): جموں اور کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کے تحت 48 مکانات تعمیر کیے گئے ہیں اور 176 زیر تعمیر ہیں۔ میونسپل کمیٹی پیرول کے صدر انل سنگھ نے کہاکہ میونسپل کمیٹی نگری پیرول کے 44 استفادہ کنندگان کو پردھان منتری آواس یوجنا اور مائی ٹاو¿ن مائی پرائیڈ کے تحت پکے مکانات کی تعمیر کے لیے22لاکھ 30ہزار روپے کی دوسری قسط جاری کی گئی ہے۔
سنگھ نے مزید بتایا کہ یوجنا کے تحت 238 مستفیدین کا انتخاب کیا گیا اور انہیں پکے مکان کی تعمیر کے لیے مالی امداد دی گئی۔ جن میں سے 176 مکانات زیر تعمیر ہیں اور 48 اب تک مکمل ہو چکے ہیں ۔ اس سے استفادہ حاصل کرنے والوں میں سے ایک گیتا کماری نے کہا کہ ہم اپنے گھر کی تعمیر کے لیے دی گئی مالی امداد کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے بہت شکر گزار ہیں وگرنہ یہ ناممکن تھا کیونکہ ہم اپنے خاندان کا پیٹ بھرنے کے لیے بمشکل تمام کچھ کما پاتے ہیں۔ اس سے مستفیض ہونے والی ایک اور خاتون سشما دیوی نے کہا کہ کسی اور حکومت نے ہمارے لیے اتنا اچھا کام نہیں کیا ہے اور ہم اس طرح کی اسکیم پر عمل آوری کے لیے وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں۔