A brazilian made helicopter from defective car parts and household wasteتصویر سوشل میڈیا

ساؤ پاؤو: برازیل کا جینیسس گومز نامی ایک شخص گھر میں پڑے کباڑ اور کار وسائیکل کے پرزوں سے ہیلی کاپٹر بناکر آج کل موضوع بحث بنا ہوا ہے اور اس کے اس کارنامہ کا ہر طرف سے تعریف کی جارہی ہے۔جینیسس نے لوگوں کو یہ ہیلی کاپٹر اڑا کر بھی دکھایا۔ اس ہیلی کاپٹر کو آسمان پر اڑتے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ۔ لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے جینیس کو مبارکباد دینا اور اس کے ٹیلنٹ کو سراہنا شروع کر دیا۔بتایا جا رہا ہے کہ جینیس نے اس ہیلی کاپٹر میں ووکس ویگن بیٹل کے انجن کا استعمال کیا ہو گا۔ جینیسس نے اس ہیلی کاپٹر کو بنانے کے لیے موٹرسائیکل، ٹرک، کار اور سائیکل کے پرزوں کے ساتھ ساتھ گھریلو خراب اشیا کا استعمال کیا تھا۔

جینیس کو بچپن سے ہیلی کاپٹر پر چڑھنے کا بہت شوق تھا لیکن کبھی ان کا یہ خواب پورا نہ ہو سکا۔ اس شوق کو پورا کرنے کے لیے جینیس نے جگاڑسے اپنے لیے ایک ہیلی کاپٹر ہی بنالیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *