A cargo ship carrying 4000 cars caught fireتصویر سوشل میڈیا

لشبونہ:(اے یوایس)پرتگالی فائر فائٹرز اس آگ کو بجھانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جو گذشتہ بدھ کے روز ایک بحری جہاز میں لگی جس میں ہزاروں لکژری کاروں کو لے جایا جا رہا تھا۔ اس کا عملہ پرتگالی آزور کے ساحل کے ایک جزیرے کی طرف چلا گیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آگ پر کب قابو پایا جائے گا۔

بحری جہاز FACILITY ACE جس میں تقریباً 4,000 مختلف کاریں لوڈ کی گئی ہیں میں بدھ کے روز آگ لگی۔ اس پر پورش، آڈیز، بینٹلی اور لیتھیم آئن بیٹریوں والی کچھ الیکٹرک کاریں لادی گئی تھیں۔ جہاز کے عملے کے 22 ارکان کو اسی دن نکال لیا گیا۔ازورین جزیرے فیال کی قریبی بندرگاہ کے سربراہ جواو¿ مینڈس کیبیکاس نے ہفتے کی شام رائٹرز کو بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے کاررروائی بہت سوجھ بوجھ کے ساتھ ہونی چاہیے اور اس میں وقت لگے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک کاروں میں لیتھیم آئن بیٹریوں کی وجہ سے آگ لگتی رہی اوراس آگ کو بجھانے کے لیے خصوصی آلات جہاز کے راستے میں تھے۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آگ ان بیٹریوں کی وجہ سے لگی ہے۔کار برانڈز کے مالک ووکس ویگن نے بورڈ پر موجود کاروں کی کل تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *