A cold wave hits Londonتصویر سوشل میڈیا

لندن :(اے یو ایس ) برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیشگوئی کے بعد ملک کے ہر شہر میں سرد لہر شروع ہو گئی اور دیگر شہروں کی طرح لندن بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور وہاں بھی درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔جہاں درجہ حرارت مائنس 2ڈگری سیلشیس تک گر گیا۔ برفباری کے باعث خشکی و فضائی آمدو رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور برفباری اس قدر شدید ہے کہ ہوائی اڈے پر تمام پروازیں متاثر ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملک کے کئی حصوں میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک گرسکتا ہے۔برطانوی ہیلتھ اتھارٹی ایجنسی نے یارکشائر کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ شمالی برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی برفباری ہوئی۔برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، اگلے چند روز تک شدید سردی کی لہر جاری رہے گی۔برفباری کے باعث برطانیہ میں فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *