A computer centre under the banner of Bhagwan Singh Memorial Trust inaugurated in Rasulpur Moga, Punjabتصویر سوشل میڈیا

رسول پور(موگا): پنجاب کے شہر موگا سے کم و بیش 22کلومیٹر کی دوری پر واقع رسول پور گاؤں میں اوشا انٹرنیشنل کی شراکت داری سے خواتین کو بااختیار اور خود انحصار بنانے کے جذبے اور مصمم عزم کے ساتھ بھگوان سنگھ میموریل ٹرسٹ کے پرچم تلے چلائے جارہے سلائی ٹریننگ کیمپ کے گذشتہ سال ستمبر میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو جانے کے بعد ست بھانبڑا خاندان کے آبائی گاؤں رسول پور میں ہی بچیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی نیت سے کمپیوٹر کی تعلیم دینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس ضمن پیشرفت کرتے ہوئے ایک وسیع و عریض کمپیوٹر سینٹر قائم کیا گیا جس کا افتتاح سینئر پنچایت ممبر محترمہ نرنجن کور کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ ۔ جہاں متعدد بچیوں کو کمپیوٹر سکھانا شروع کر دیا گیا۔توقع ہے کہ یہاں سے کمپیوٹر کی ابتدائی تعلیم حاصل کرکے یہ لڑکیاں کمپیوٹر کے مختلف کورسز میں مہارت حاصل کر کے علاقہ کا نام روشن کریں گی۔

قبل ازیں بھگوان سنگھ میموریل ٹرسٹ کے پرچم تلے اوشا انٹرنیشنل کی شراکت داری سے سلائی پراجکٹ کے دوران تازہ ترین ٹریننگ کیمپ کے ستمبر2021میں اختتام پر سلائی ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین کو اسناد سے سرفراز کیا جا چکا ہے۔ ان میں سے جن خواتین نے نہایت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہیں توصیفی سند بھی عطا کی گئی۔واضح ہو کہ اوشا سلائی اسکول2011سے چل رہا ہے اور ملک بھر میں 22753اسکول ہیں۔یاد رہے کہ بھگوان سنگھ میموریل ٹرسٹ 2015میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے ذریعہ پائیدار ترقیاتی مقاصد سے کام اور معتبر پارٹنرشپ کرنے کے تحت رسول پور گاؤں کے رہائشیوں خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب گذشتہ دنوں پیش رفت کر چکا ہے۔ اور اس ضمن میں ٹرسٹ نے مئی 2021 میں پہلی پیش رفت اوشا انٹرنیشنل کے ساتھ شراکت داری سے کرتے ہوئے رسول پور گاؤں کے شہید بھگت سنگھ نگر میں اوشا سلائی اسکول کھولا ۔

مرحوم سردار بھگوان سنگھ کے پوتوں کے ذریعہ تشکیل دیا گیا بھگوان سنگھ میموریل ٹرسٹ کا مقصد گاؤں اور اس کے رہائشیوں کی حالت بہتر بنانے کے اپنے دادا کے خواب کی تکمیل کرنا ہے۔ سردار بھگوان سنگھ اس میں زبردست یقین رکھتے تھے کہ سکھ گوروو¿ں کی تعلیمات کو مدنظر رکھتے ہوئے قوم کی خدمت کرنا ہر سکھ کا اولیں فرض ہے۔ان کے پوتے شری اجیت سنگھ ست بھانبڑا نے اپنے دادا سورگیہ سردار بھگوان سنگھ کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے قو م کی حالت سدھارنے کے حوالے سے ان سے پوچھا تھا ” آپ اپنے گاو¿ں کے لیے کیا کرو گے“؟ شری بھانبڑا نے کہا کہ قوم کی خدمت، ووکیشنل ٹریننگ کے ذریعہ خواتین اور نوجوانوں کو باختیار بنانے اور عوام کی بہبود میں کچھ دیگر پراجکٹ چلانے کے لیے انہوں نے اور ان کے بھائی نے اپنے دادا کے اعزاز میں ایک فاؤنڈیشن تشکیل ۔دینے کا فیصلہ کیا۔اور اس ضمن میں کمپیوٹر تعلیم کے حوالے سے جو پیشرفت کی گئی ہے اس کی کہانی ان تصاویر کی زبانی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *