واشنگٹن:امریکہ کے اٹارنی جنرل ولیم پلہام بار نے کہا ہے کہ وزارت انصاف امریکہ کو ہدف بنا کر خفیہ اطلاعات جمع کرنے کی چینی کارروائیوں پر سخت کارروائی کر رہی ہے۔مسٹر بار نے فوکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا مطمح نظر یہ ہے کہ یہ چینی کارروائی امریکہ کے لیے بنیادی چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی 19ویں صدی سے چلی آر ہی تکنا لوجی قیادت کو چین کی خفیہ اور دیگر کوششوں سے خطرہ ہے جو وہ امریکہ کی تکنالوجی حاصل کر ک امریکہ کی جگہ خوددنیا کی سپر پاور بن جائے۔مسٹر بار نے کہا چین یہی کوئی گذشتہ دس سالوں سے ہمیں اس اعلیٰ مقام سے ہٹا کر خود وہاں فائز ہونے کی واضح کوشش کر رہا ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے چینی مہم چلائی ہے جس میں چینی شہریوں اوران کے امریکی ایجنٹوں کی، جن میں سے بہت سے امریکی یونیورسٹیوں اور ریسرچ سینٹروں میں ہیں، گرفتاری ،قانونی چارہ جوئی اور دیگر قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ہفتہ واری بنیاد پر وزارت نے چینی جاسوسی سے متعلق سرگرمی کے خلاف کچھ قسم کی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مسٹر بار نے کہا کہ چین کا خفیہ اطلاعات جمع کرنے کا طریقہ بڑا جارحانہ ہے اور امریکہ پر برتری حاصل کرنے کے لیے سرقہ مارنے اور کئی دیگر قسم کی اوچھی حرکتیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین مستقبل کی اقتصادیات پر اجارہ داری رخی تمام تکنالوجیوں میں قائد بننا چاہتا ہے۔
اس نے ہماری املاک دانش کو چوری کرنا چاہتا ہے ۔ وہ مستقبل کی تکنالوجی سے متعلق ہمارے خفیہ راز کو چوری کرکے امریکی عوام کا مستقبل چوری کر رہا ہے۔