A renewed momentum in India-US bilateral ties, says Ambassador Taranjit Singh Sandhuتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات نے ایک نئی رفتار حاصل کی ہے۔ سندھو نے یہاں ایک تھنک ٹینک کو بتایا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مسلسل اعلیٰ سطحی سیاسی مصروفیت شراکت کو مزید گہرا کرنے کے لیے دونوں طرف سے دو طرفہ حمایت کا اشارہ دیتی ہے۔ انہوں نے کہاہمارے ایک لیڈر نے کچھ دیر پہلے ہمارے دو طرفہ تعلقات کے ادے(سورج طلوع) کے لمحے کے بارے میں بات کی تھی۔

طلوع آفتاب خوبصورت ہے، امید سے بھرا ہوتاہے اور اپنے ساتھ بہت ساری مثبت توانائی لاتا ہے۔ ہمارے دوطرفہ تعلقات اسی موڑ پر ہیں۔سندھو نے کارنیگی اینڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس تھنک ٹینک میں کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے تو یہ لمحہ گزرنے والا ہے۔” وہ ہمارا انتظار نہیں کرے گا۔ ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔عالمی ترقی اور امریکہ بھارت تعلقات کے مستقبل پر تھنک ٹینک کے رکن ایشلے ٹیلس کے ساتھ بات چیت میں، سندھو نے کہا کہ بلاشبہ بہت زیادہ پیش رفت ہوئی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں یہاں دو چیزوں کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں۔ پہلا یہ کہ ہماری اسٹریٹجک پارٹنرشپ مزید گہری ہوئی ہے۔ دوسرا، ہماری دوطرفہ شراکت داری میں وسیع پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔سندھو نے کہااگر میں اپنی ٹیم سے یہ بتانے کو کہوں کہ (امریکی) صدر جو بائیڈن اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان کتنی آمنے سامنے اور آن لائن ملاقاتیں ہوئی ہیں، تو وہ اپنے فورا ہاتھ اٹھائیں گے۔ایسا ہی معاملہ وزیر خارجہ اور دیگر وزرا کی ملاقاتوں کا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوطرفہ محاذ پر سٹریٹجک اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا اہم ثابت ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *