A Saudi woman gives birth to quadruplets in the Maternity and Children Hospital in Tabukتصویر سوشل میڈیا

ریاض: (اے یو ایس)سعودی عرب میں تبوک شہر کے ایک ہسپتال میں مقامی خاتون نے چار بچوں (دو لڑکے دو لڑکیاں) کو جنم دیا۔ خاتون عمر کی تیسری دہائی میں ہے۔ بچوں کی پیدائش حمل کے 31 ویں ہفتے کے اختتام پر کامیاب آپریشن کے ذریعے ہوئی۔میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ہونے والے آپریشن میں ماہر ڈاکٹروں سمیت 16 اہل کاروں کی ٹیم نے حصہ لیا۔ ماں اور چاروں بچوں کی حالت مستحکم ہے۔

بچوں کے والد نے ہسپتال کی انتظامیہ اور آپریشن میں شریک طبی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خاتون کو مکمل اور بھرپور طبی نگہداشت فراہم کی۔یاد رہے کہ تبوک میں میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال صوبے میں جدید ہسپتالوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ جدید ترین طبی آلات سے لیس ہے اور یہاں تربیت یافتہ طبی عملہ ہم وقت موجود رہتا ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق 2021ء میں مملکت کی سطح پر نومولود بچوں کی وفات کی شرح میں کمی کے لحاظ سے اس ہسپتال کا چھٹا نمبر رہا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ تبوک میں ہی ایک سعودی خاتون کو جڑواں بچوں کے پانچ جوڑے تولد ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *