A train driver applies emergency brakes to save a donkey on railway line in Egypt A train driver applies emergency brakes to save a donkey on railway line in Egypt

قاہرہ :(اے یو ایس ) مصر میں ایک انوکھے واقعے میں ٹرین کے کپتان نے ٹریک پر کھڑے گدھے کو بچانے کے لیے اپنا سفر روک دیا۔ یہ واقعہ اسوان سے قاہرہ کے لیے روانہ ہونے کے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے بعد دورانِ سفر پیش آیا۔سوشل میڈیا پر کثرت سے گردش میں آنے والی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپتان نے ٹرین کو روک کر اپنے معاون کو بھیجا تا کہ وہ گدھے کو بچائے۔ یہ گدھا اسوان صوبے میں الردیسیہ کے علاقے میں ریلوے ٹریک سے بندھا ہوا تھا۔

ٹرین کے ڈرائیور خالد اللیثی کے مطابق انہیں مذکورہ علاقے میں داخل ہونے سے چند لمحے قبل گدھے کی موجودگی کا علم ہوا۔ تاہم اللہ کے فضل سے وہ ٹرین کو وقت پر روک لینے میں کامیاب ہو گئے۔ بصورت دیگر حادثے کی صورت میں یہ سیکڑوں لوگوں کے جانی نقصان کا سبب بن سکتا تھا۔اسی طرح کا ایک واقعہ رواں سال اپریل میں بھی پیش آیا تھا جب قاہرہ سے اسوان جانے والی ٹرین کو ٹریک پر بندھے ایک گدھے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔

مصر میں حالیہ عرصے میں ٹرین کے کئی الم ناک حادثات رونما ہو چکے ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *