A young man burnt alive in Saharanpur

سہارنپور:(اے یو ایس)اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی تمام ترسختیوں کے باوجود بدمعاشوں کے حوصلے بلند ہوتے جارہے ہیں۔ان کے لئے اغوا،عصمت دری، قتل اور ڈکیتی عام بات ہوگئی ہے۔

حد تو اس وقت ہوگئی جب ریاست کے سہارنپور میں دبنگوں نے رام کمار شرما نام کے ایک شخص کو زندہ جلادیا۔ واضح رہے کہ یہ معاملہ نانوتہ تھانہ کے کھدانہ نہر کے پاس پیش آیا۔

جہاں پٹائی کرنے کے بعد راج کمار شرما کو دبنگوں نے جلادیا۔معلومات ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *