نئی دہلی: مہرولی سے جیتنے والے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی منتخب نریش یادوکے قافلہ پر نامعلوم بندوق بردار کی فائرنگ میں پارٹی کا ایک کارکن ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے والنٹیر کی شناخت اشوک مان کے طور پر کی گئی ہے جبکہ زخمی کا نام ہریندر بتایا جارہا ہے۔ اسے ایک قریبی اسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ دہلی پولس کے مطابق حملہ کے بعد ایف آئی ّر درج کر لی گئی لیکن ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

پولس کا قیاس ہے کہ یہ معاملہ ذاتی رنجش کا ہے۔عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے حملہ کے بعد کہا کہ شہر میں امن و قانون کی صورت حال نہایت ابتر ہے۔

یادو مہرولی اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے ہیں انہوں نے اپنے قریبی امیدوار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کسم کھتری کو 9ہزار ووٹوں سے شکست دی ہے۔ووٹ شماری کے بعد فاتح قرار دیے جانے والے نریش یادو اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ قافلہ کی شکل میں گھر واپس جا رہے تھے ۔ا

ن کے حامی ان کی کار کے پیچھے دو دیگر کاروں میں تھے ۔اور جیسے فورٹیس اسپتال کے قریب ان کی کار ٹریفک سگنل پر رکی چند کار سوار مسلح حملہ آور کار میں سے اترے اور یادو اور ان ے قافلہ میں شامل کاروں پرکئی راؤنڈ فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔لیکن یادو کی کار پر تو کوئی گولی نہیں لگی لیکن ان کے ساتھیوں کی ایک کار فا ئرنگ کی زد میں آگئی ۔

گولی عقبی ونڈ اسکرین کو توڑتے ہوئے کار کے اند گھس گئی اور پچھلی سیٹ پر بیٹھے والنٹیر کو لگی اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔جبکہ ایک دوسر جوا اس کے برابر میں بیٹھا تھا زخمی ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *