نئی دہلی: 24نئے چہروں اور موجودہ اسمبلی ٹیم سے 15ممبران اسمبلی کو ڈراپ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے8فروری کو ہنے ولے دہلیاسمبلی کے انتخابات کے لیے دہلی کی تمام 70 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کی پہلی اور حتمی فہرست جاری کر دی۔ پارٹی کے اہم امیدواروں میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجری وال نئی دہلی سے اورنائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیہ مشرقی دہلی کے پٹپڑ گنج سے امیدوار ہوں گے۔

کیجری وال نے2013میں نئی دہلی سے اس وقت کی وزیر اعلیٰ آنجہانی شیلا دکشت کو شکست دی تھی۔ عام آدمی پارٹی نے تمام حلقوں کا سروے کرنے کے بعد موجودہ اراکین اسمبلی کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ انکی کارکردگی کو معیار بنایا ۔اور معیار پر پورے اترنے والوںکو ہی اس نے ٹکٹ دیے۔فہرست میں سوموار کو جنوبی دہلی کے بدر پور حلقہ سے عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے والے کانگریس کے موجودہ ممبر اسمبلی رام سنگھ نیتا جی اور کانگریس کے ہی شعیب قبال کا نام بھی شامل ہے۔پارٹی نے اس بار خواتین اور دلتوں کی نمائندگی میںبھی اضافہ کر دیا۔

اس بار 8کواتین امیدوار ہیںجبکہ گذشتہ بار 6خواتین کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔پارٹی نے عمران حسین کو بلیماران سے، پرہلاد سنگھ ساہنی کو چاندنی چوک سے، ونے کمار مشرا کو دوارکا سے ، امانت اللہ خان کو اوکھلا سے،مصطفی آباد سے حاجی یونس کو،دیپو چودھری کو گا ندھی نگر سے اور سوم دت کو صد ر حلقہ سے امیدوار بنایا ہے۔ جبکہ مشرقی دہلی کے سیلم پور کے موجودہ ایم ایل اے حاجی اشراق کے بجائے عبد الرحمٰن کو اور مٹیا محل سے موجودہ ممبر اسمبلی عاصم احمد خان کے بجائے شعیب اقبال کوامیدوار بنایا ہے۔

پارٹی کی پولیٹیکل پارٹی کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست کی توثیق کے بعد کیجری وال نے تمام امیدواروں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا”آپ سب کو میری نیک خواہشات۔ بے فکری سے نہ بیٹھیں۔ سخت محنت کریں ۔لوگوں کو عام آدمی پارٹی اور خود آپ پر بہت بھروسہ ہے۔ ان کا بھروسہ ٹوٹنا نہیں چاہئے۔ خدا آپ پر مہربانی کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *