AAP to contest on all seats in Gujarat Assembly Election: Arvind Kejriwalتصویر سوشل میڈیا

احمد آباد:(اے یو ایس ) عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی اگلے سال کے گجرات قانون ساز اسمبلی انتخابات میں ریاست کی تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔

احمد آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے کہاآج گجرات کی حالت بی جے پی اور کانگریس کی حکومتوں کی ناقص حکمرانی کا شاخسانہ ہے۔ گذشتہ 27 سالوں سے گجرات میں صرف ایک پارٹی کی حکومت ہے لیکن پچھلے 27 سال ان دونوں پارٹیوں کے مابین دوستی کی داستان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کانگریس بی جے پی کی جیب میں ہے۔اس سے قبل ، احمد آباد پہنچنے پر آپ کے رہنماو¿ں نے کیجریوال کا استقبال کیا۔ گجرات کے سینئر صحافی ایسودان بھائی گڑوی اس موقع پر کیجریوال کی موجودگی میں آپ میں شامل ہوگئے۔

سی ایم کیجریوال نے کہا کہ گجرات کی عوام گڑوی بھائی کو بڑا پیار کرتی ہے اور انہیں ہیرو کے روپ میں دیکھتی ہے ۔ گجرات مشن پہنچنے والے کیجریوال نے پارٹی کے نئے ریاستی دفتر کا افتتاح بھی کیا۔ ان کا یہ پروگرام پارٹی کارکنوں سے ریاست کی سیاسی نبض کا اندازہ لگانے کے لئے بھی ہے۔واضح رہے کہ گجرات قانون ساز اسمبلی میں کل 182 نشستیں ہیں۔ کجریوال نے گجرات کو فتح کرنے کے لئے دہلی ماڈل سے دور ہوکر گجرات کے لئے ایک نئے ماڈل کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گجرات کے انتخابات گجرات کے عوام کے لئے لڑے جائیں گے ، گجرات کے مسائل پر اور ان کا وزیراعلیٰ کا چہرہ بھی گجرات سے ہوگا۔گجرات میں بلدیاتی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سورت میونسپل کارپوریشن میں ، آپ حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی کے کردار میں ہیں ۔ گجرات میں دسمبر 2022 میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ گجرات پر گذشتہ 20 سالوں سے بی جے پی کا قبضہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *