Abducted Afghan journalists released, employer saysتصویر سوشل میڈیا

کابل: اس ہفتہ لاپتہ کیے گئے دو افغان صحافیوں کو طالبان نے رہا کر دیا۔ اس ضمن میں اقوام متحدہ کی جانب سے طالبان سے کہا گیا تھا کہ وہ ن دونوں لاپتہ صحافیوں کا اتہ پتہ بتائیں۔ان دونوں صحافیوںکے آجر آریانہ نیوزکے ایڈیٹر علی اصغری نے کہا تھا کہ پیر کے روز سے اس کے دو صحافی لاپتہ ہیں ۔ طالبان نے ان کو گرفتار کرنے کی تردیدکی تاہم کہ اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

علی اصغری نے بتایا کہ ’دونوں صحافیوں کو بے قصور ثابت ہونے پر رہا کردیا گیا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔دریں اثناگورنر لغمان نے دو مکتوب جاری کر کے صوبے کے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی کہ وہ میڈیا اور صحافیوں کو معلومات فراہم کرنے میں تعاون کریں۔یہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب زیادہ تر صوبوں میں صحافیوں کی معلومات تک رسائی کی کمی کو ایک سنگین چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔

ان میں سے ایک خط صوبائی پولیس چیف کے پتے پر جاری کیا گیا تھا۔خط کے ایک حصے میں کہا گیا ہ “لغمان پولیس کے سربراہ کو صحافیوں اور میڈیا کے عملے کے ساتھ سیکیورٹی کی تمام معلومات، کامیابیوں اور غیر خفیہ سیکیورٹی واقعات کے بارے میں بتانے کی ہدایت کی جائے گی۔لغمان کے گورنر کے ترجمان، صلاح الدین زاہد نے کہا کہ گورنر اور انفارمیشن اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر نے مشترکہ طور پر محکموں کو ایک خط جاری کیا ہے، تاکہ ان کے ساتھ معلومات کے حصول کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *