کابل: افغانستان کی اعلیٰ قومی مفاہمتی کونسل کے سابق چیرمین عبد اللہ عبد اللہ ہندوستان میں 43روزہ قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ کابل پہنچنے کے بعد ہوائی اڈے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کر رتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ وہ اپنے اہل و عیال سے ملاقات کرنے ہندوستان گئے تھے۔
مسٹر عبداللہ نے کابل ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بتایا کہ ان کو امید ہے کہ تمام افغان اپنے ملک میں امن، انصاف اور اچھے ماحول میں رہ سکیں گے اور حکمران طالبان کے عہدیداران سے اس سمت میں کام کرنے کہا۔سابق صدر حامد کرزئی اور سابق صدر عبداللہ عبداللہ کی قومی مفاہمت کی سپریم کونسل ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو جمہوریہ کے خاتمے کے بعد ملک میں رہے۔
دریں اثنا امارت اسلامیہ نے حال ہی میں افغان شخصیات سے رابطہ کرنے کے لیےسابق افغان حکومتی عہدیداان و سیاسی شخصیات کی واپسی اور رابطوں کے حوالے سے ایک کمیشن قائم کیا ہے تاکہ سیاست دانوں اور سابق حکومتی اہلکاروں کی ملک واپسی کی راہ ہموار کی جا سکے۔اس سے قبل کمیشن کے ترجمان نے کہا تھا کہ بعض سیاسی شخصیات بشمول سابق حکومتی وزرا نے کمیشن کی کالز کا مثبت جواب دیا ہے۔اور ملک واپسی کے کاغذات پر کر دیےہیں۔
