نئی دہلی: اداکار ابھیشیک بچن بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہے جانے والے اداکار عامر خان کی ہدایت میں کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
خیال رہے کہ سال 2013 میں ریلیز ڈائریکٹر وجے کرشنا اچاریہ کی فلم ’دھوم۔3‘ میں عامر خان، ابھیشیک بچن، کٹرینہ کیف اور اودے چوپڑا نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔بالی ووڈاداکار ابھیشیک بچن نے فلم ‘دھوم 3’ میں اپنے ساتھی اداکار عامر خان سے خصوصی درخواست کی ہے۔
ابھیشیک کا کہنا ہے کہ آئندہ وقت میں وہ عامر کی ہدایت میں کام کرنا پسند کریں گے۔ابھیشیک بچن نے انسٹاگرام پر لکھا ”دھوم۔3“ نے مجھے عامر خان کے ساتھ کام کرنے کا ایک انوکھا موقع فراہم کیا اور اگر مجھے پھر سے کوئی موقع ملا تو میں ان کے ساتھ اداکاری کے بجائے ان کی ہدایتکاری میں کام کرنا پسند کروں گا۔ لہذا عامر اگر آپ یہ پڑھ رہے ہیں تو براہ کرم میری اس درخواست پر غور فرمائیں۔
اداکارابھیشیک نے ان کے ساتھ ’دھوم۔ 3‘ میں کام کرنے کے اپنے تجربے کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے کہا ”عامر ایک شریک اداکار کے طور پر نہایت بہترین ہیں۔ وہ انتہائی معاون اور ملنسار بھی ہیں، بطور ہدایتکار وہ کتنے اچھے ہوں گے۔
باصلاحیت ہونے کے علاوہ وہ زمین سے بھی وابستہ ہیں۔ سیٹ پر ہم کسی بھی سین پر کام کریں لیکن ان کا رویہ مزاحیہ رہتا ہے“۔
