کراچی: افتاحی بلے بازوں شان مسعود اور عابد علی کی شنادار سنچریوں اور ان دونون کے درمیان افتتاحی وکٹ کی رفاقت میںبنے 278رنز کی مدد سے پاکستان نے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک صرف دو
وکٹ کے نقصان پر395رنز بنا لیے۔

اپنی دوسری اننگز 80رنز کے خسارے کے ساتھ شروع کرنے کے بعد تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک 315رنز کی سبقت حاصل کر کے پاکستان نے میچ پر اپنی گرفت نہایت مضبوط کر لی۔

کھیل کا وقت ختم ہوا تو اس کے جارح اور فارم میں چل رہے بلے باز بابر اعظم 22اور کپتان اظہر علی57رنز بنا کر غیر مفتوح تھے۔ شان مسعود نے 198گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے135اور عابد علی نے 281گیندوں پر 174رنز بنائے اور اس کے لیے انہوں نے 21چوکے اور ایک چھکا لگایا۔وہ کیریر کی پہلی ڈبل سے صرف26رنز دور تھے کہ فاسٹ بولر لایہرو کمارا کی آف اسٹمپ سے باہر جاتی شارٹ آف لینتھ گیند نیچے رہتے ہوئے تیزی سے اندر آئی ۔عابد نے فلک کرنے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے مڈل اور آف اسٹمپ پر ان کے پیڈ سے ٹکرائی۔

امپائر نے انہیں ایل بی ڈبلیو قرار دیا ۔عابد نے ریویو مانگا لیکن ریویو میں امپائر کا فیصلہ درست پایا گیا۔عابد نے اظہر کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے77رنز کی پارٹنر شپ کی۔اظہر 103گیندوں پر 4چوکوں کے ساتھ 57رفنز بنا کر کریز پر ڈٹے ہیں۔

عابد علی نے، جنہوں نے ٹسٹ ڈیبو میں سنچری بنا کر ٹسٹ اور ون ڈے ڈیبو میچوں میں سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز ہونے کا اعزازحاصل کیا تھا سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں بھی ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جہاں ایک طرف اپنے کیری کے پہلے دو ٹسٹ میچوں میں سنچری بنانے کا اعزا حاصل کیا بلکہ جاوید میاں داد کا پہلے دو ٹسٹ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ انہوں نے پہلے دو ٹسٹ میچوں کی تین اننگز میں321رنز بنا کر جاوید میاں داد کا 319رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *